گرفتار

کٹھوعہ: بھارتی فورسز نے دو نوجوان گرفتار کر لیے

images (9)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کنڈی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
بھارتی فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر مجاہدین کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا۔
بھارت نے جموں خطے کے مختلف علاقوں میں آزاد پسند کشمیریوں کا مقابلہ اور مقامی آبادی کو خوف ودہشت کا شکار کرنے کیلئے فوج ، ایلیٹ پیرا کمانڈوز سمیت پہاڑی جنگ کے ماہر دستوں پر مشتمل چار ہزار سے زائد مزید اہلکار تعینات کیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button