گرفتار

سرینگر :بھارتی پولیس نے 2 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

download (3)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سرینگر سے 2کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے سرینگر کے علاقے بمنہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ممتاز احمد لون اور جہانگیر احمد لون نامی نوجوانوں کو گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے اس دعوے کا مقصد کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز فراہم کرنا ہے۔پولیس نے کالے قوانین آرمز ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ یو اے پی اے کے تحت گرفتار نوجوانوں پر مقدمہ بھی درج کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button