پاکستان

معرکہ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابل تردید ثبوت ہے ، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معرکہ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ آصف نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی عظیم کامیابی نے بھارت کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور قومی یکجہتی کا واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے۔ یہ صرف ایک یادگار واقعہ نہیں بلکہ ایک ایسی لکیر ہے جو ہمیشہ کے لیے کھینچ دی گئی ہے۔خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کی جوابی صلاحیت دشمن کے تصور سے بھی زیادہ تیز اور مربوط ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پوری قوم بنیان المرصوص کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا شعور اور اعتماد ملک کی اصل طاقت ہے۔
دریں اثنا پاکستانی نوجوان قیادت نے اپنے تاثرات میں کہاہے کہ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران اللہ کی مدد کو محسوس کیا گیا اور اس کامیابی نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔نوجوان قیادت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق ایک ایسی داستان ہے جو آنے والی نسلوں کو سنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں اسے پسپا ہونا پڑا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو نہ حقیقت میں اور نہ ہی کسی کے خوابوں میں شکست دی جا سکتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button