پاکستان

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کاپاکستان کی ثالثی میں ایران ، امریکہ مذاکرات کا خیرمقدم

 

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے میں بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس سفارتی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور نیک نیتی کے ساتھ ایک دیرپا اور جامع معاہدے کی جانب پیش رفت کریں، تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور دوبارہ تنازع کی صورتحال سے بچا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق انتونیو گوتریش نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی تنازعات کا پرامن حل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہونا چاہیے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button