مقبوضہ جموں و کشمیر

حلقہ بندی کمیشن نے کشمیریوں کے بے اختیا رکرنے کا بی جے پی کا ایجنڈہ پوار کیا ہے،عمر عبداللہ

سرینگر23 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ حلقہ بندی کمیشن نے کشمیریوںکو بے اختیار کرنے کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنڈے کو پورا کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کمیشن نے جموں ڈویژن کیلئے6 اور مسلم اکثریتی وادی کشمیر کے لیے صرف ایک اضافی اسمبلی نشست کی سفارش کر کے آبادی کی بنیاد پر اسمبلی نشستوںمیں اضافے کے قواعد و ضوابط کو نظرانداز کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تناسب سے اسمبلی نشستوں کی تعداد بڑھاکر دراصل کشمیر یوں کو حق رائے دہی سے محروم کیاجارہا ہے کیونکہ آبادی کے تناسب سے نشستوں کی تعداد میں غیر معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ 2018سے مودی حکومت ایک منصوبے کے تحت کشمیریوںکو بے اختیار کرنا چاہتی ہے اور حلقہ بندی کمیشن کی تجاویز اسی سمت میں ایک اور قدم ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ جانے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ بندی کمیشن کی سفارشات درست ہیں یا غلط انہیں عدالت میںچیلنج نہیں کیاجاسکتا۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ ہمیں دیگرجمہوری طریقوں سے دبائو ڈالنا ہوگا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button