مقبوضہ جموں و کشمیر

حد بندی کمیشن کو سیٹوں میں اضافے کے لیے اپنائے گئے معیار کی وضاحت کرنی چاہیے،غلام نبی آزاد

جموں 24 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ حد بندی کمیشن کو مقبوضہ علاقے میں اسمبلی نشستوں میںاضافے کے لیے اپنائے گئے معیار کی وضاحت کرنی چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام نبی آزاد نے ضلع رام بن کے علاقے گول میں ایک عوامی جلسے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک نیا اسمبلی حلقہ بنانے کیلئے اس حلقے کی آبادی اور رقبہ کو ہمیشہ بنیادی پیرامیٹر تصور کیا جاتا ہے لیکن ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ علاقے میں سات اسمبلی سیٹوں میں اضافہ کرتے ہوئے کمیشن نے کون سے معیار کو اپنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ ڈوڈہ، کشتواڑ، راجوری یا ادھم پور میں سیٹیں بڑھانے کی وجہ سمجھ سکتے ہیں کیونکہ ان کے بڑے اضلاع ہیں، لیکن سانبہ جیسے چھوٹے ضلع میں ایک سیٹ بڑھانے کی وجہ کو سمجھنے سے قاصر ہیں جہاں دو حلقے پہلے سے موجود ہیں۔انہوں نے کہا جموں میں چھ اور وادی کشمیر میں ایک نشست کے بارے میں کمیشن کی تجویز کو کئی جماعتوں اور گروپوں کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ہے اور کمیشن کو اس پر غور کرنا چاہیے اور اس مشق کو انجام دینے کے دوران اپنائے گئے معیارات کی وضاحت کرنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button