بھارت

برطانوی موسیقار کی طرف سے انسانی حقوق کے کشمیری علمبردار کی گرفتاری پر بھارتی وزیر اعظم پر کڑی تنقید

لندن 24 دسمبر (کے ایم ایس)
برطانوی موسیقار اور سابق راک بینڈ پنک فلائیڈ کے بانی رکن راجر واٹرس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے ممتاز علمبردار خرم پرویز کی گرفتاری پرشدید تنقید کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجر واٹرس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ جس میں خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کیاگیا تھا کو دوبارہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ” مودی، خرم کو تنہا چھوڑ دو!”۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راجر واٹرس نے بھارتی حکومت کو سماجی کارکنوں کے خلاف اقدامات پر للکارا ہے۔وہ ہمیشہ کشمیر کے بارے میں آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ گزشتہ سال فروری میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، موسیقار نے لندن میں ایک احتجاج کے دوران مودی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے متنازعہ قانون شہریت کے خلاف بات کی تھی۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے بھی خرم پرویز کی گرفتاری پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق میری لالر نے خرم پرویز کی گرفتاری کو پریشان کن قرار دیا تھا۔برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے بھارت پر زور دیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طورپر نظربند انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button