مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:نریندر مودی کے دورے سے قبل نام نہاد سیکورٹی اقدامات سخت کردئے گئے

security hightened in IIOJK ahead of Indian PM’s visit

سرینگری:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے سے قبل قابض انتظامیہ نے پورے مقبوضہ علاقے خصوصا سرینگر میں نام نہاد سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندرمودی 7مارچ کو ایک جلسے سے خطاب کیلئے سرینگر کا دورہ کریں گے ۔دورے سے ایک ہفتہ قبل ہی ڈل جھیل سرینگر کے کنارے واقع کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے گرد سیکورٹی اقدامات کو سخت کر دیا گیا ہے جہاں نریندر مودی ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے بھارتی فورسز کی اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔مقبوضہ علاقے خصوصا سرینگر میں بھارتی فورسز کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں ۔ فورسز کے اہلکار سرینگر میں باقاعدہ گشت کر رہے ہیں اور راہگیروں اور گاڑیوں کی تلاشیاں لی جارہی ہیں ۔خاص طور پر ڈل جھیل اور اس کے گردواقع علاقوں کی فضائی نگرانی کیلئے ڈرونز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں بھارتی فورسز کا گشت بڑھادیاگیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button