مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل :شاپنگ کمپلیکس گرانے کے خلاف احتجاجا ًنوجوان کی خودسوزی کی کوشش

سرینگر22فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں اپنے شاپنگ کمپلیکس کومنہدم کئے جانے کے خلاف احتجاج کے طورپر خود کو آگ لگا لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ 24سالہ عامر احمد نے خود کو اس وقت آگ لگا لی جب بھارتی پولیس اور محکمہ آبپاشی کے حکام ضلع کے علاقے ہرن حال ہی میں تعمیر کئے گئے کمپلیکس کو گرانے کیلئے پہنچے ۔ زخمی نوجوان کو صورہ ہسپتال سرینگر منتقل کردیاگیاہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی واقعے کی ویڈیومیں شعلوں میں لپٹے نوجوان کو کمپلیکس کی چھت پر موجود دکھایاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button