مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ: دستی بم کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی

سرینگر26 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج دستی بم کے ایک حملے میں بھارتی پولیس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افراد نے پلوامہ کے مرکزی چوک میں پولیس کی ایک ٹیم پر دستی بم داغ دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی ہلکار وں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔
بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button