مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، خواجہ فردوس

سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے کہا ہے کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوںکے دوران بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید اور گرفتارکر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کو خوف و دہشت کا شکار کرنے کیلئے این آئی اے اور دیگر بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی کا استعما ل کیا جا رہا ہے۔ خواجہ فردوس نے کہا کہ بھارت کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا سکے گا۔ خواجہ فردوس نے کہاکہ جمو ں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے جس پر بھارت نے طاقت کے بل پر قبضہ جما رکھا ہے۔ انہوںنے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکیں او ر مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button