مقبوضہ جموں و کشمیر

جامعہ مسجد سرینگر کی بندش کا مقصد اس کی مرکزیت کو کمزور کرنا ہے ، عوامی مجلس عمل

سرینگر29 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل نے تاریخی مرکزی جامع مسجد سری نگر میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز کی اجازت نہ دینے پر شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے۔
مطابق عوامی مجلس عمل نے ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ علاقے میں حالات معمول پر آچکے ہیں جبکہ دوسری طرف مسلمانوں کو ان کے مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیاکہ انتظامیہ کی اس طرح کی کارروائیوں سے نہ صرف لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں بلکہ وہ یہ بھی سمجھ رہے ہیں کہ مرکزی جامع مسجد سری نگر کی بندش اس کی اہمیت اور مرکزیت کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ عمر فاروق کی گزشتہ تین برسوں سے غیر قانونی نظربندی کا مقصد انہیں اپنے فرائض اور پرامن سرگرمیوں کو انجام دینے سے روکنا اور عوام سے دور رکھنا ہے۔تنظیم نے مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام سیاسی رہنماﺅں ، کارکنوں اور نوجوانوں کی عید الفطر کے موقع پر غیر مشروط رہائی کا اپنا مطالبہ دہرایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button