مقبوضہ جموں و کشمیر

مشعال ملک کا کشمیریوں کی نسل کشی پر آو آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد 26 دسمبر (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نہتے اور بیگناہ کشمیریوں کی نسل کشی پر اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی میں تیزی لائی ہے اور بھارتی فورسز کشمیریوں کو روزجعلی مقابلوں میں قتل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مسلم دنیا پر زور دیا کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں اور خوبصورت وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی پر افغانستان جیسا اجلاس بلائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی خاموشی اور خاص طور پر مسلم ممالک کی عدم توجہی نے مودی کی ہندو تواحکومت کو مقبوضہ علاقے میں نسل کشی کے اپنے بہیمانہ عمل میں تیزی لانے کا حوصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوںنے گزشتہ چند دنوں میں مزید چھ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا ۔
مشعال ملک نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے اور مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button