مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں4.3 شدت کا زلزلہ
سرینگر 18ستمبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج( ہفتہ) زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.3 ریکاڑڈ کی گئی ۔مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجکر کو 14منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز شمالی ضلع بارہمولہ کے علاقے گلمرگ سے 270 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے باعث کئی علاقوں کے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔