مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کے بدنام تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے مقبوضہ کشمیرمیں متعدد مقامات پر چھاپے

سرینگر 25 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے یہ چھاپے کشمیری انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کی جھوٹے الزامات کے تحت سرینگر میں انکی رہائش گاہ سے گرفتاری کے تین دن بعد مارے گئے ہیں۔این آئی اے حکام نے دعوی کیا ہے کہ خرم پرویز کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا ۔
این آئی اے کے حکام نے بھارتی فوجیوں کے ہمراہ ضلع شوپیاں کے علاقے زینہ پورہ میں جماعت اسلامی ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ۔ این آئی نے ایک استاد محمد شفیع شاہ،سرکاری ملازم راجہ احمد میر، جماعت اسلامی کے کارکن شاہد احمد شاہ اور پی ڈی پی کے کارکن محمد شعبا ن کمار کے گھروں پر چھاے مارے اور بعض لوگوں کو گرفتار بھی کرلیا۔
انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیاگیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button