شہید برہان وانی چوک مظفر آباد میں زبردست بھارت مخالف مظاہرہ
مظفر آباد 04 اگست (کے ایم ایس)
تحریک شباب المسلمین طلبا ونگ کے زیر اہتمام آج شہید برھان وانی چوک مظفرآباد میںزبردست بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرے کی قیادت چیئرمین سردار ریاض اعوان نے کی جس میں پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر غزالی ، حریت رہنماء نذیر احمد ،شوکت جاوید ،عثمان ہاشمی اور دیگر اور نوجوانوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی کشمیر کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کشمیری عوام نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ۔مظاہرے کے اختتام پر ایک مشعل بردار ریلی نکالی گی جس میں شامل نوجوانوںنے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔ مظاہرے میں اسٹوڈنٹس ونگ کے جنرل سکریٹری ضیم خان درانی اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔