پاکستان

مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر خطے میں دیرپااستحکام ممکن نہیں،انجینئر امیر مقام

اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر خطے میں دیرپااستحکام ممکن نہیں،کشمیری عوام کو سیاسی اور معاشی حقوق دینا وقت کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا،افواجِ پاکستان کی کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔امیر مقام نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی کمزور نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت آزادکشمیر کی ترقی کیلئے پرعزم ہے،کشمیری عوام نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،تسلسل کے ساتھ پارٹی میں شمولیتیں مسلم لیگ ن پر عوامی اعتماد کا مظہر ہیں،کشمیر میں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button