APHC

کشمیریوں کے عزم وہمت نے بھارت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے، حریت کانفرنس

چھاپو ں، تلاشی کی کارروائیوں، گرفتاریوں کی تازہ لہر کی مذمت

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور بڑے پیمانے پر نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری اور گھروں کی مسماری کی تازہ لہر کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجما ن ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں جاری کریک ڈاﺅن اور تین ہزار کے قریب نوجوانو ں کی گرفتار ی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کا سب سے بڑا نام نہاد جمہوری ملک بھارت کشمیریوں کو آزادی کے مطالبے کی پاداش میں وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنایا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کے حق سمیت تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں اورجو کوئی ظلم وجبر کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے ، اسے ”پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے “جیسے کالے قانونی کے تحت فوراً سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کے عزم وہمت نے بھارت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے اوراس نے اپنی فورسز کو نہتے لوگوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں اور ہزاروں نوجوانوں کی گرفتاری نے علاقے میں حالات معمول پر آنے کے بھارتی دعوﺅںکا پول کھول دیا ہے ۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے ، اقوام متحدہ نے تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہیں جن پر عملدر آمد تک کشمیری اپنی مزاحمت ہرگز ترک نہیں کریں گے ۔
ترجمان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں پائیدار امن و سلامتی کا خوا ب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین بھارتی جرائم کا نوٹس لے۔ ترجمان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اوراستعماری ہتھکنڈوں کا نوٹس لیکر تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button