مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ

وادی بھر میں پابندیاں، کریک ڈائون اور سرچ آپریشنز تیز

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک بھارتی پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد پوری وادی کشمیر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ علاقے میں نگرانی سخت کرتے ہوئے پابندیوں میں اضافہ اور بڑے پیمانے پر تلاشی و محاصرے کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدھ کے روز ضلع اسلام آبادکے علاقے لال چوک میں نامعلوم حملہ آوروں نے انڈین ریزرو پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ، جس کے بعد قابض حکام نے وادی بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے وادی کے مختلف علاقوں میں نگرانی بڑھا دی ہے، اضافی چیک پوسٹس قائم اور متعدد مقامات پر چھاپوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے سرینگر سیکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ حملے کے بعد پوری وادی کشمیر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔بیان میں کہا گیاکہ بھارتی فورسز نے نگرانی مزید سخت اور سرچ آپریشنز شروع کر دئے ہیں ۔
ادھر اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد بھارتی فورسز نے وادی بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کردیاہے اور کم از کم 3 ہزار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق قابض فورسز نے متعدد کشمیری شہریوں کے رہائشی مکانات بھی مسمار کیے ہیں، جسے مقبوضہ علاقے میں جاری انتقامی کارروائیوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button