مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:کشمیری پنڈت اراضی پر دعویٰ کرنے کیلئے جعلی شکایات درج کرتے ہیں

 

سرینگر24 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری پنڈت بھارتی حکام کی طرف سے شروع کی گئی آن لائن شکایات پورٹل کا غلط استعمال کرتے ہوئے اس اراضی پر دعویٰ کررہے ہیں جو کہ ان کے بڑوں نے اپنی مرضی سے وادی کشمیر میں لوگو ں فروخت کی ہے۔ ارضی کے جعلی دعوے کرانے والوں زیادہ تر پنڈتوں کی نوجوان نسل شامل ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام کی طرف سے شروع کی گئی آن لائن شکایات پورٹل کشمیری پنڈتوں کی جعلی شکایات سے بھر گیا ہے جس سے محکمہ ریونیو کے کام کاج میں بھی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ محکمہ ریونیو کے ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمیں ایسی کوئی حقیقی شکایت نہیں ملی جہاں کسی فرد نے کشمیر میں کسی کشمیری پنڈت کی زمین یا کسی دوسری جائیداد پر غیر قانونی قبضہ کیا ہو۔ افسر نے کہا کہ انہوں نے زیادہ تر شکایات میں یہ پایا کہ زمین یا مکان مکمل قانونی دستاویزات کے ساتھ مرضی سے فروخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈتوں کی طرف سے زمین اور جائیداد کے بارے میں جعلی شکایات درج کی گئی ہیں جو انہوں نے لوگوں کو قانونی طور پر فروخت کردی ہیں۔ محکمہ ریونیو ڈنے کشمیری پنڈتوں کی جعلی شکایات کا اعلیٰ معاملہ حکام کے ساتھ اٹھایا تاکہ معاملے کو حل کیا جاسکے ۔ضلع اسلام آباد کے ایک ریونیو عہدیدار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام (کے ڈی سی) کو بتایا کہ ان جعلی اور جھوٹی شکایات نے محکمے پر ایک زبردست بوجھ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا افسران ان شکایات کا جائزہ لینے اور تصدیق کرنے میں مصروف رہتے ہیں جو بعد میں بے بنیاد نکلتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button