مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :ریٹائرڈ انجینئروں کو دوبارہ ملازمت پر رکھنے کی مذمت
جموں 31 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے بے روزگار انجینئروں نے قابض انتظامیہ کی طرف سے ریٹائرڈ انجینئروں کو دوبارہ ملازمت دینے کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بے روزگارکشمیری انجینئروں نے قابض انتظامیہ کی طرف سے بیروزگار پیشہ ور افراد کو ملازمت دینے کے بجائے کنٹریکٹ پر ریٹائرڈ انجینئرز کو دوبارہ ملازمت پر رکھنے تشویش کا اظہار کیاہے۔جموں خطے سے تعلق رکھنے والے بے روزگار انجینئروں کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں جونیئر انجینئروں کی آسامیوں کی تعداد بڑھانے کے بجائے گزشتہ سات ،آٹھ برس میں ان آسامیوں کی تعدادمیں کمی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014میں جوآسامیوںکی تعداد 500کے قریب تھی وہ اب کم ہو کر تقریبا 250رہ گئی ہیں۔