مقبوضہ جموں و کشمیر

نئے فوجداری قوانین عوام کے جمہوری حقوق پر حملہ ہیں : یوسف تاریگامی

Tarigami leads protest in Jammu in support of agitating Indian farmersسرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ)کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے مودی حکومت کی طرف سے نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں جمہوری حقوق پر حملہ قراردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت بھر میں یکم جولائی سے نئے فوجداری قوانین انڈین پینل کوڈ، ضابطہ فوجداری اور انڈین ایویڈینس ایکٹ کی جگہ نافذ کئے گئے ہیں۔ یوسف تاریگامی نے ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت نے حزب اختلاف کے 146اراکین پارلیمنٹ کو معطل کر یہ قوانین قوانین عجلت میں بغیر بحث کے پارلیمنٹ سے منظور کرائے ہیں ۔ انہوں نے مودی حکومت سے ان قوانین پردوبارہ نظرثانی کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے ذریعے لوگوں کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیاکہ نئے قوانین کے ذریعے حکومت کو شہریوں کی آزادیوں اور قانونی تحفظات کو ختم کر نے کیلئے مزید اختیارات حاصل ہوں گے ۔یوسف تاریگامی نے نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button