مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت : راجستھان میں دوبے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار
جے پور31 اگست (کے ایم ایس) بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے ضلع جیسلمیر سے دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کی اطلاع پر پولیس کی ایک ٹیم نے کشمیری نوجوانوں23سالہ محمد عباس اور 25سالہ ممتاز احمدکو گرفتار کیا جوجموں وکشمیرکے ضلع پونچھ سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ضلع کے ایک محدود علاقے میں گھوم رہے تھے۔پولیس افسرنے بتایا کہ دونوں گرفتار نوجوانوں سے بھارتی خفیہ ایجنسیاں مشترکہ طور پر پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔