ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
اسلام آباد: ملک بھر میں آج78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں جشن شروع ہوگیا۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن،ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ دارلحکومت اسلام آباد کراچی، لاہور،، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
بدھ کو بعد از نماز مغرب جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام اباد میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں صدر مملکت ا?صف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اورسینیٹ ارکان اوردوست ممالک کے سفراءسمیت بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے۔تقریب میں تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستوں سمیت پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے یادگارِ معرکہ حق کے ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی۔جشن آزادی پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقا ریب ہوئیں۔
دریں اثناصدر مملکت آصف زرداری نے تمام پاکستانیوں کو مادر وطن کی آزادی کی سالگرہ کی مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، حال ہی میں قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت،عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی غیر متزلزل عزم ،بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور قومی اتحاد کا ثبوت ہے،بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں ہم نے تحمل،حکمت اور بھرپور قوت سے دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کوایسے ملک کے طورپردیکھتی ہے جوامن کا خواہاں ہے مگر دباوکے آگے نہیں جھکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر“ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پرچیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ؛چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، کی جانب سے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گی ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دن ہماری وحدت، ثابت قدمی اور روشن مستقبل کے عزم کی عظیم کامیابی کی علامت ہے۔افواجِ پاکستان ا±ن رہنماو¿ں، مدبّروں اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے وطن کی بنیادیں رکھیں۔






