مقبوضہ جموں و کشمیر

سکھ مت کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، پرکاش سنگھ بادل

امرتسر بھارت 02جنوری ( کے ایم ایس )بھارتی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سرپرست پرکاش سنگھ بادل نے کہا ہے کہ ”خالصہ پنتھ“ (سکھ مت) کو کمزور کرنے اور اس کی الگ اور منفرد مذہبی شناخت کو کمزور کرنے کی مکروہ سازشیں کی جار ہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرکاش سنگھ بادل مرتسر میں ہرمندر صاحب (گولڈن ٹیمپل) کے مقام پر بے حرمتی کے واقعات کے خلاف احتجاج کے دوران عقیدت مندوں کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مقدس گردواروںاور منفرد مذہبی نظریے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں ایجنسیوں کی طرف سے پھیلائے جانے اختلافات اورانتشار سے بچنا ہوگا۔سابق وزیر اعلیٰ نے فرقہ وارانہ منافرت کے ذریعے پنجاب کو دوبارہ بھڑکانے کی خطرناک سازش کے خلاف خبردار کیا۔انہوں نے ہائی کورٹ کے موجودہ جج سے حالیہ توہین آمیز واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ۔اکال تخت کے گیانی ہرپریت سنگھ نے اس موقع پرکہا کہ سکھ برادری اپنے مذہبی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوںنے سکھوں پر زور دیا کہ وہ اکال تخت اور شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کو مضبوط کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button