مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:مزید 178افراد مہلک کورونا وبا میں مبتلا

سرینگر03 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مہلک کورونا وباکے مزید 178نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مقبوضہ میں کورونا وبا کے مزید 178کیسز رپورٹ ہیں جن میں سے 108کا تعلق وادی کشمیر اور 70کا جموں ریجن سے ہے ۔ مقبوضہ علاقے میں مہلک وبا میں مبتلا لوگوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3لاکھ 41ہزار802ہوگئی ہے۔ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا وبا سے کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ اب تک مقبوضہ علاقے میں مجموعی طورپر4ہزار530افراد کی کورونا وبا سے موت واقع ہوچکی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button