مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ کے اندر فائرنگ، تین فوجی زخمی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک فوجی کیمپ کے اندر فائرنگ سے تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے ایک فوجی کیمپ میں نائیک پون کمار نے اپنی سرکاری رائفل” INSAS “ سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں نائیک ڈرائیور شکلا شامل ہے جس کے پیٹ اور ٹانگ پر گولیاں لگی ہیں اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ایک اور زخمی فوجی جس کی شناخت اے وی راٹھور دیال کے نام سے ہوئی ہے، کو ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں، جبکہ سپاہی منیش کو بائیں کولہوں پر معمولی چوٹ آئی ہے۔بھارتی حکام نے بتایا کہ تمام زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے فوری طور پر درگمولہ کپواڑہ کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ملزم کو غیر مسلح کرکے گرفتارکرلیاگیا ہے۔ بھارتی فوجی حکام نے ابھی تک فائرنگ کی وجوہات نہیں بتائیں۔ملزم 36 سالہ نائیک پون کمار 17 سال سے بھارتی فوج میں کام کر رہا ہے اور وہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا کا رہائشی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button