مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیرمیڈیا سروس کے عملے اورحریت رہنمائوں کا شیخ تجمل الاسلام کو ان کی پہلی برسی پر شاندارخراج عقیدت

اسلام آباد05ستمبر(کے ایم ایس)معروف دانشور، تحریک آزادی کشمیر کے سرکردہ رہنما اور کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مرحوم شیخ تجمل الاسلام کو آج ان کی پہلی برسی پر کشمیر کاز کے لیے ان کی گراں قدر اور بے مثال خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شیخ تجمل الاسلام 2021میں آج ہی کے دن اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں ایک ماہ سے زائد عرصے تک کورونا وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔ کشمیر میڈیا سروس نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا جس میں ادارے کے تمام عملے نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ایم ایس غلام مرتضی قریشی نے کی۔ایڈیٹر محمد رضا سمیت عملے نے کے ایم ایس کے مرحوم سربراہ کی یادیں تازہ کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شیخ تجمل الاسلام سے بہت کچھ سیکھاہے جنہوں نے ہمیشہ ان کے ساتھ اولاد کی طرح سلوک کیا۔عملے کے ارکان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے کے ایم ایس کو عملی طور پر ایک نظریاتی تنظیم میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ان کا مشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی غلامی سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔انہوں نے کہا کہ پیدائشی حریت پسند شیخ تجمل الاسلام نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی بھرپور اور عملی طور پر مخالفت کی۔ انہیں جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے پربھارتی غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑا اور 1974سے 1984تک کئی بار جیل کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔بالآخرانہیں اپنی آزادی پسندی اور بھارت مخالف موقف اور سرگرمیوں کے باعث بھارتی فورسز کے ظلم و ستم کی وجہ سے پاکستان ہجرت کرنا پڑی۔بعد ازاں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سید بشیر اند رابی ، خواجہ فردوس، پرویز ایڈووکیٹ ،امتیاز وانی، اعجاز رحمانی اورزاہد صفی نے بھی ا پنے بیانات میں شیخ تجمل الاسلام کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ تجمل الاسلام تحریک آزادی کشمیر کا ایک اثاثہ تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی جدوجہد آزادی کیلئے وقف کردی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرما کرانہیںجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button