مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ میں بک شاپ پر بھارتی پولیس کا چھاپہ ، اسلامی کتابیں ضبط

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے لیتر میں کتابوں کی ایک دکان پر چھاپہ مارا اوردکان میں موجود اسلامی کتابیں ضبط کرلیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت کی جانب سے تلاشی کی وارنٹ جاری کئے جانے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے لیتر پلوامہ میں محمد امین راتھر کی دکان پر چھاپہ مارااور تلاشی لی ۔تلاشی کے دوران ممنوعہ کتابیں اورپوسٹر ضبط کئے گئے۔ بیان میں کہاگیاکہ مزید تحقیقات جاری ہے اورنام نہاد امن وامان کو برقراررکھنے کے لئے اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔واضح رہے بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جماعت اسلامی کے بانی مولانا ابولااعلیٰ مودودی کی تصانیف سمیت متعدد کتابوں پر پابندی عائدکر رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button