بھارت

بھارتی زرعی برآمدات پر عالمی سطح پرنگرانی سخت ، خوراک کے تحفظ کے نظام کی خامیاں بے نقاب

جاپان، چین اور یورپی یونین میں بھارتی زرعی کھیپوں کی سخت جانچ پڑتال

نئی دہلی: بھارتی زرعی برآمدات سے متعلق حالیہ ریگولیٹری تنازعات نے بھارت کے خوراک کے تحفظ کے نظام اور برآمدی نگرانی کے معیار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس تنازعے کے بعد جاپان، چین اور یورپی یونین نیبھارت سے پھلوں، چاول، مرچ، زیرہ، مورنگا اور مصالحہ جات کی بعض کھیپوں کو منسوخ یا سخت جانچ پڑتال کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ جاپان میں بھارتی آموں کی مخصوص کھیپوں اور برآمدی مراکز کو پودوں کی صحت سے متعلق تقاضوں، خصوصا کیمیائی دھونی اور جراثیم کش اد ویات کے استعمال کے طریقہ کار پر تحفظات کا سامنا کرنا پڑا۔ چین میں بعض بھارتی چاول کی کھیپوں میں مبینہ طور پر جینیاتی طور پر تبدیل شدہ اجزا کی موجودگی رپورٹ ہونے کے بعد انہیں مسترد کیا گیا۔اسی طرح بھارتی مرچ کی بعض کھیپوں میں کیڑے مار دوا میتھامیڈو فاس کی مقررہ حد سے زائد مقدار جبکہ یورپی یونین میں زیرہ، چاول، مورنگا اور مختلف مصالحہ جات کی بعض کھیپوں میں کیڑے مار ادویات کے باقیات کی نشاندہی کی گئی۔ ایتھیلین آکسائیڈ سمیت بعض کیمیائی مادوں سے متعلق خدشات نے بھی بھارتی مصالحہ جات کو یورپی نگرانی میں لا کھڑا کیا ہے۔اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی کے مطابق بین الاقوامی منڈیوں میں خوراک کے تحفظ کے سخت معیارات ترقی پذیر ممالک کے زرعی برآمد کنندگان کے لیے تعمیل اور منڈی تک رسائی کے حوالے سے اہم چیلنجز پیدا کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مختلف جائزوں میں بھارتی غذائی اجناس میں کیڑے مار ادویات کے باقیات کی نگرانی اور خوراک کے تحفظ سے متعلق خدشات بھی سامنے آ چکے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعات بھارتی زرعی برآمدی نظام میں نگرانی، معیار اور ریگولیٹری عملدرآمد کو مضبوط بنانے کی ضرورت اجاگر کرتے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر بھارتی زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال نے نئی دہلی کے اس دعوے پر سوالات اٹھائے ہیں کہ بھارت کا برآمدی شعبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل طور پر محفوظ اور موثر ریگولیٹری نگرانی کے تحت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button