مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ کی نئے اسلامی سال کی آمدپر اہلیان کشمیر سمیت عالم اسلام کو مبارک باد

imagesسرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیرواعظ عمر فاروق نے اسلامک کلینڈرکے لحاظ سے نئے سال 1446ھ کی آمدپر اہلیان کشمیرسمیت عالم اسلام کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ہر نیا سال اور نئی تقویم ہمیںاحتساب نفس ، احتساب خویش اور احتساب کائنات کی دعوت دیتا ہے۔ ایسے میںہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھ کر اپنے حال اور مستقبل کو بہتر اور درخشاںبنانے کی کوششیں تیز کرنی چاہئے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال ہم سب کیلئے خوشیوں اور امن و سلامتی کا پیغام لیکر آئے گا۔ میرواعظ کی ہدایت پر عشرئہ محرم الحرام کی مناسبت سے متحدہ مجلس علما ء کے زیر اہتمام شیعہ سنی کارڈنیشن کمیٹی کا ایک اہم اور غیر معمولی اجلاس8جولائی کومیرواعظ منزل پر طلب کیا گیا ہے جس میں سرکردہ علما ، دانشور حضرات اوراہم شخصیات شرکت کررہی ہیں۔اجلاس میں ملی و مسلکی اتحاداورہم آہنگی و یگانگت کے مشعل کو حسب سابق قائم و دائم رکھنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button