مقبوضہ جموں و کشمیر

الیکشن کمیشن جان بوجھ کر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر کر رہا ہے : کانگریس

Taranjit Singh Tony

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے جنرل سیکرٹری ترنجیت سنگھ ٹونی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جان بوجھ کر علاقے میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترنجیت سنگھ ٹونی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں اسمبلی انتخابات نہ کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو لگ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک بار پھر ان کے ساتھ دھوکہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ا لیکشن کمیشن کو اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی اجازت نہ دے کر جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے جو انتہائی مایوس کن ہے۔ کانگریس رہنمانے کہا کہ مودی کی زیرقیادت حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت چھین لی اورکشمیریوں کو دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے خطے میں اسمبلی انتخابات کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ لوک سبھا کے انتخابات کیوں کرائے جا رہے ہیں جبکہ اسمبلی انتخابات میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کشمیری عوام کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر واضح طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کی حمایت کھونے کے بی جے پی کے خوف کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف اور جمہوریت کے لیے کشمیری عوام کی جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button