مقبوضہ جموں و کشمیر

سری نگر :بھارتی پیرا ملٹری اہلکار نے تلاشی آپریشن کے دوران خود کشی کر لی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بھارتی پیراملٹر ی سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق” سی آر پی ایف “کے اہلکار سوجیت کمار نے شہر کے علاقے نشاط میں تلاشی آپریشن کے دوران اپنی سروس رائفل سے خود کشی کی۔ وہ سی آر پی ایف کی 54 بٹالین سے وابستہ تھا۔ خود کشی کرنے والا اہلکار بھارتی ریاست جھار کھنڈ کا رہائشی تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button