بھارت

بھارت :مہاراشٹرا میں ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

نئی دہلی 05دسمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے نالسوپرا میں ہندو انتہا پسندوں کے ایک ہندو ہجوم نے ایک مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک پریشان کن ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 27سالہ شخص کو جس کی شناخت آدم خان کے نام سے ہوئی ہے ، چوری کے شبے میں تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے جس سے وہ مو قع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ آدم خان کو ایک دکان سے قیمتی سامان چوری کرنے کی کوشش کرنے کے الزام پر پیٹ پیٹ کر قتل کردیاگیا ۔ یہ الزام اقلیتوںخاص طورپر مسلمانوں اور دلتوں پر اکثر لگایاجاتا ہے۔آدم اپنے اہلخانہ کے ساتھ نالسوپرا کے علاقے سنتوش بھون میں رہتا تھا۔ اس کے والد شیر محمد خان نے بتایا کہ یہ واقعہ 29نومبر کو اس وقت پیش آیا جب اہلخانہ سو رہے تھے اور آدم قریبی بیت الخلا ء میں جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ جا رہا تھا تو مکیش دوبے نامی ایک شخص نے اچانک آدم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے” چور چور” کی آوازیں لگانا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ مکیش دوبے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر آدم کے سر اور ٹانگوں پر وارکیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ لوہے کی سلاخوں سے آدم کو ماررہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button