بھارت
مہاراشٹر: ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، ”جئے شری رام“ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا
ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک طالب علم سمیت دو مسلم نوجوانوں کو بے رحمی سے مارا پیٹا اور انہیں جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہاراشٹر کے شہر پربھانی میں ہندوتوا غنڈوں نے اپنے سرغنہ وشال ناگرے کی قیادت میں ایک انیس سالہ مسلم طالب شیخ عرفان پٹھان کو جئے شری رام کا نعرہ لگانے کا حکم دیا۔ پٹھان کے انکار پر ہندو تواغنڈے اس پر ٹوٹ پڑے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ مسلم طالب علم پر تشدد کی شکایت تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔
ایک اور واقعے میں ہندو توا غنڈوں نے مسلم نوجوان سید مدثر کو مار ا پیٹا اور جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ غنڈوں نے مسلم نوجوان کی گاڑی کی بھی توڑ پھوڑ کی اور اسکا سامان بھی لوٹ لیا۔