بھارت

اڈیسہ :ہندو توا غنڈوں نے مسلمان جوڑے کو ”جئے شری رام ” کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا

بھونیشور  : بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اڈیسہ میں ہندو توا غنڈوں نے ایک مسلم جوڑے کو انتہائی توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا اور ”جئے شری رام ”نعرے لگانے پر مجبور کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے دارلحکومت بھونیشور میں پیش آیا ہے ۔ غنڈوں نے مسلمان میاں بیوی کو انہائی توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا اور ”جئے شری رام ” کا نعرہ لگانے پرمجبور کیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ہندو توا غنڈوں کو مسلم جوڑے کو ہراساں اور ان کی تذلیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ غنڈوں نے دونوں کو گھٹنے ٹیکنے، کان پکڑنے اور بار بار ہندو توا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button