بھارت

بی جے پی نے نفرت کی کئی فیکٹریاں قائم کررکھی ہیں: راہول گاندھی

نئی دہلی 09 جنوری (کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نفرت کی کئی فیکٹریاں قائم کررکھی ہیں اور ’Tek Fog‘ ایپ ان میں سے ایک ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ہندی میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک مخصوص مذہب کی خواتین کو نشانہ بنانے والے”بلی بائی“ ایپ کیس کے ملزمان کی عمرکی دیکھتے ہوئے پورا ملک حیران ہے کہ اتنی نفرت کہاں سے آرہی ہے۔ ”بلی بائی ایپ کیس کے ملزم کی کم عمری کو دیکھ کر پورا ملک پوچھ رہا ہے کہ اتنی نفرت کہاں سے آتی ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ دراصل بی جے پی نے نفرت کی کئی فیکٹریاں قائم کررکھی ہیں اور ٹیک فوگ ان میں سے ایک ہے۔انہوں نے ایک رپورٹ کو ٹیگ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹیک فوگ بی جے پی کی معاون ایپ ہے جس نے سائبر آرمی کو نفرت پھیلانے اور سوشل میڈیا پرٹرینڈز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی طاقت دی ہے۔کانگریس پہلے ہی اس ایپ کے حوالے سے حکومت سے جواب طلب کر چکی ہے اور بھارتی سپریم کورٹ سے مداخلت کا مطالبہ کرچکی ہے۔ ’بلّی بائی‘ کیس میں سیکڑوں مسلم خواتین کی تصاویر کو ’نیلامی‘ کے لیے ’بلّی بائی‘ نامی ایپ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button