بھارت

مقبوضہ جموں وکشمیر:کپواڑہ کے بالائی علاقوں کا ضلع ہیڈکوارٹر سے رابطہ منقطع

سرینگر 09 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تازہ برف باری سے ضلع کپواڑہ میں نظام زندگی درہم برہم ہوکررہ گیاہے اور لوگوں کو درپیش مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ضلع کے بالائی علاقوں کا ضلع ہیڈ کوارٹر سے رابطہ منقطع ہوگیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بیشتر علاقوں میں بجلی اور پینے کے پانی کی قلت کے باعث لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔کرناہ، کیرن، مژھل جمگنڈ، کمکڈی، بٹ نارڈ خرہامہ اور منکال سمیت بالائی علاقوں کا ضلع ہیڈکوارٹر سے رابطہ منقطع ہے۔لولاب، کرالپورہ، ہریل، ہانگنی کوٹ، سرمرگ، بہنی پورہ،ہفراڈا اور فالمرگ سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ حکام سڑکوں سے برف ہٹانے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے انہیں شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button