بھارت

لوک سبھا کی نشست پر انکی فتح سے خالصتان تحریک مزید مضبوط ہو گی، سمرن جیت سنگھ

چندی گڑھ27 جون (کے ایم ایس)
بھارتی پنجاب میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے خالصتان تحریک کے رہنماء سمرن جیت سنگھ مان نے کہاہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے حلقہ انتخاب سنگرور کے ضمنی الیکشن میں انکی کامیابی سے خالصتان تحریک حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے کہاہے کہ سمرن جیت سنگھ کی کامیابی اور سکھ برادری کے حقوق اور خالصتان کیلئے جدوجہد کرنے کے اعلان نے مودی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔ سمرن جیت سنگھ نے لوک سبھا کی نشست سنگرور پر ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ یہ سیٹ بھگونت سنگھ مان کے تقریبا تین ماہ قبل وزیر اعلی بننے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔انہوں نے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کو شکست دی ۔ انہوں ڈھائی لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ سنگرور حلقے کو عام آدمی پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ سمرن جیت سنگھ نے اپنی جیت کو علیحدہ خالصتان ریاست کے علمبردارجرنیل سنگھ بِھنڈراں والا کی تعلیمات کی مرہون منت قرار دیا۔ بھنڈراں والا جون 1984میں گولڈن ٹیمپل پر ‘آپریشن بلیو اسٹار کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button