مقبوضہ جموں و کشمیر

انتظامیہ مقبوضہ وادی میں برف باری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہی، کشمیر اکنامک لائنس

سرینگر 09 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں”کشمیر اکنامک لائنس“نے کہاہے کہ برف باری کیوجہ سے مقبوضہ وادی کے اطرف و اکناف میں لوگ گونا گوں مصائب و مشکلات سے دوچار ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے کیے جانےوالے تمام دعوے بے بنیاد ثابت ہور ہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشمیر اکنامک الائنس کے سربراہ فاروق احمد ڈار نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برف باری کے بعد جس طرح کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت تھی وہ نہیں اٹھائے گئے۔ انہوںنے کہا کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کی ذمہ داری میکنکل ڈویژن اور آر اینڈ بی محکمہ کی تھی جس میں وہ ناکام ثابت ہوئے ۔ انہوں نے کہا سرینگر کی سڑکین اب بھی ڈھکی ہوئی ہیں اور جب مرکزی شہر کا یہ حال ہو تو دور دراز علاقوں کا کیا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اسی فیصد علاقوں میں بجلی اب بھی بحال نہیں کی گئی ہے ، پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور طبعی نظام بری طرح سے متاثر ہے۔ فاروق احمد ڈار نے کہا کہ سڑکوں سے برف نہ ہٹانے کے باعث شفاخانے بند پڑے ہوئے ہیں اور مریض ایڑیاں رگڑنے پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہا کہ برف باری سے قبل قابض انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے زبانی جمع خرچ بہت کیا لیکن عملی طور پر کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button