مقبوضہ جموں و کشمیر
دہلی میں ہندئوں اورمسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
نئی دہلی 16اپریل(کے ایم ایس)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہر کے علاقے جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران جھڑپیں اور پتھرا ئوشروع ہوا۔ایک ویڈیو میں سڑک کے مختلف اطراف سے لوگ ایک دوسرے پر پتھرا ئوکرتے اور پولیس کی مداخلت کے بعد پیچھے ہٹتے دیکھے جاسکتے ہیں۔تمام زخمیوں کو علاج کے لیے جہانگیر پوری کے بابو جگ جیون رام میموریل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔دہلی پولیس کے تعلقات عامہ کے افسر ڈی سی پی انیش رائے نے کہا کہ جلوس کے دوران ہنگامہ ہوا اور پتھرا ئوکی بھی اطلاعات ملیں۔ انہوں نے کہاکہ آتش زنی کے کچھ واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔