خصوصی رپورٹ

بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: رپورٹ

#SuicidesInIndianMilitaryInIIOJK-1سرینگر10جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپست حوصلہ بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان بدستور برقرار ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں 527 بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔ نا اہل قیادت اور سینئرز کا سخت رویہ خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی چند وجوہات بتائی جارہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھر جانے کے لیے چھٹیاں نہ ملنا، کام کی جگہ پر ناروا سلوک اور ناقص سہولیات بھی بڑھتی ہوئی خودکشیوں کی وجوہات میں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکشیوں کے پیچھے سب سے زیادہ اہم وجہ جنگ زدہ علاقوں میں تعیناتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک مخالف عوام کے خلاف ایک فضول جنگ لڑنے کے احساس کو بھی خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہاگیاکہ تحقیق کے دوران میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارتی فوج کی قیادت اپنے فورسز اہلکاروں میں خودکشی سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔رپورٹ میںمبصرین کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ اخلاقی طور پرپست بھارتی فوج کاپرعزم اور بہادر کشمیریوںسے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button