خصوصی رپورٹ

بھارت اور مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کو مسلسل انکے مذہب اور عقیدے کی وجہ سے مظالم کا سامنا ہے :رپورٹ

genocide1642886602-7

اسلام آباد 22اگست ( کے ایم ایس )

آج جب دنیا بھر میں مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر ظلم و تشدد کا نشانہ بننے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا عالمی دن منایاجارہا ہے ، مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر مظالم مسلسل جاری ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے اس دن کے حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیری عوام کو ان کے مذہبی فرائض کی ادائیگی کے حق سے بھی محروم کر رہے ہیں۔ بھارت نے جموں و کشمیر کے عوام سے انکی سیاسی اور مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی حقوق چھین لئے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کے تناسب میں تبدیلی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت کشمیریوں کو انکے عقیدے کی وجہ سے نشانہ بنارہا ہے۔ بھارت میں مودی حکومت کے دور میں مذہبی اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گائے ذبحہ کرنے کی آڑ میں بھارت میں مسلمانوں کا قتل، گرفتاریاں اوران پر ظلم وتشدد مہذب بھارت کے نام پر ایک دھبہ ہے۔ 2002 میں ریاست گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے جانے کی واضح مثال ہے ۔رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی جیسی ہندوتوا تنظیمیں بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز مہم کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔بھارت بھر میں اسلامو فوبیا میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔نئی دلی اور ہریانہ میں مسلم کش فسادات اور بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد سے متعلق فیصلہ اس بات کے واضح  ثبوت ہیں کہ بھارت مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے۔بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کے مذہبی مقامات جیسا کہ حال ہی میں ریاست منی یور میں ہندوتواقوتوں کی طر ف سے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت عروج پر ہے اور آر ایس ایس کی حمایت یافتہ نسل پرست مودی حکومت ملک بھر میں مذہبی اقلیتوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے دہشت گردی کو ایک ہتھیار طور پر استعمال کر رہی ہے۔ آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریات سے متاثر بی جے پی حکومت متنازعہ قانون شہریت ، نیشنل پاپولیشن رجسٹر اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن جیسے امتیازی قوانین کے ذریعے مسلمانوں کی نسلی کشی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی کی فسطائی حکومت بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی آزادی کے بنیادی اصولوں کو پامال کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے  کہ مقبوضہ کشمیراور بھارت بھر میں تشدد کے متاثرین کی آواز سنی جائے۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیرکے عوام اور بھارت کی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔ بی جے پی کے زیر قیادت ہندوتوا حکومت کو بھارت میں کشمیریوں اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف اس کے جرائم پر جواب دہ بنانا چاہیے ۔رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ عالمی برادری پہلے ہی بھارت اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کے بارے میں خبردار کرچکی ہے اور مسلمان، دلت اور عیسائی اپنے عقیدے کی وجہ سے بھارت میں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button