بھارت

ناگالینڈ :افسپاکی منسوخی اور شہریوں کے قتل کے خلاف لوگوں کو 70کلومیٹر طویل مارچ

ناگالینڈ 11 جنوری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست ناگالینڈ میں سینکڑوں لوگوں نے کالے قانون آر مڈ فورسز اسپیشل پاورز یکٹ کی منسوخی اورضلع مون میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 14 شہریوں کیلئے انصاف کے مطالبے کے حق میں تجارتی مرکز دیما پور سے ریاستی دارالحکومت کوہیما تک مارچ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کے شرکاء نے ستر کلومیٹر کا فاصلہ دو دن میں طے کیا۔ شہریوں کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پرمارچ کی کال دی گئی جس کی مختلف قبائلی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے حمایت کی تھی ۔مارچ دیما پور کی سپر مارکیٹ سے شروع ہوا ۔ واکے شرکاء اور رضاکاروں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن میں آرمڈ فورس اسپیشل پاور ایکٹ کی منسوخی اور متاثرین کے لیے انصاف کے مطالبات درج تھے ۔ مارچ کے ایک کوآرڈینیٹر روکیوزو ویتساہ نے میڈیا کو بتایا کہ واک کا مقصد کالے قانون افسپاکے خلاف لوگوں کے غم و غصے کا اظہار کرنا تھا ۔
واضح رہے کہ مون ضلع میں 4اور 5دسمبر کوبھارتی فورسز نے 14شہریوں کو ہلاک کر دیاتھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button