بھارت

بھارت: مکیش امبانی کو خطرہ ، زیڈ پلس سیکورٹی مہیا کر دی گئی


نئی دلی30ستمبر( کے ایم ایس)بھارتی وزارت داخلہ نے ملک کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی سیکورٹی بڑھا کر زیڈ پلس کر دی ہے۔
امبانی کی سیکورٹی میں اضافہ بھارتی وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی سفارش پر کیا ہے ۔ آئی بی کی ایک رپورٹ میں مکیش امبانی پر حملے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ گزشتہ برس امبانی کے گھر کے باہر ایک مشتبہ کار ملی تھی جس میںبیس سے زائد چھریاں پائی گئی تھیں۔ انہیں دھمکی آمیز کالیں بھی موصول ہوتی رہتی ہیں ۔ وزارت داخلہ کے احکامات پر بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 58کمانڈوز 24گھنٹے امبانی اور انکی فیملی کی سیکورٹی پر تعینات رہیں گے۔یہ کمانڈوز جرمن ساختہ ایم پی 5سب مشین گن سمیت دیگر جدید اسلحہ سے لیس ہونگے ۔ مذکورہ بندوق سے ایک منٹ میں آٹھ سو گولیاں داغی جاسکتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button