بھارت

بھارت: رام مندر کی تقریب بی جے پی کو سیاسی فائدہ پہنچانے کے لیے منعقد کی جارہی ہے: ششی تھرور

Shashi-Tharoor

نئی دہلی: بھارت میں کانگریس کے سینئر رہنماششی تھرور نے ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی تقریب قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے، سابق صدر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں پارٹی کے قائد حزب اختلاف ادھیر رنجن چودھری نے 22جنوری کو مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت کو ٹھکرا کر اسے بی جے پی اورآرایس ایس کی تقریب قرار دیا ہے۔ششی تھروور نے کہاکہ ہماری پارٹی میں بہت سے ارکان ہیں جو بہت سے عقائد میں یقین رکھتے ہیں اور ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پارٹی میں شامل ہندوئوں کو رام لیلاکی پوجا کرنے کا پورا حق ہے۔ لیکن پارٹی نے محسوس کیا کہ ایک نامکمل مندر پر کیونکہ کام ابھی ختم نہیں ہوا، کسی سیاسی تقریب کے لیے جانا مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تقریب کے انعقاد کے وقت سے معلوم ہوتا ہے کہ حکمران جماعت بی جے پی کوسیاسی فائدہ پہنچانے کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔ اس لیے اگر ہم شرکت کرتے ہیں تو یہ سیاسی فیصلہ ہوگانہ کہ صرف ذاتی فیصلہ اور لوگوں کو اسے بھی سمجھنے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button