مقبوضہ جموں و کشمیر

او آئی سی کی توجہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی طرف مبذول کرانے کے لیے مظفرآباد میں ریلی

مظفرآباد22مارچ (کے ایم ایس)اسلامی تعاون تنظیم کی توجہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کی طرف مبذول کرانے کے لیے آج مظفرآباد میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی برہان وانی شہید چوک سے شروع ہوئی اور اس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے او آئی سی کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال اور علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی۔پاسبان حریت کے زیراہتمام نکالی گئی ریلی کے شرکا ء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر او آئی سی کے رکن ممالک سے جموں و کشمیر میں استصواب رائے کے انعقاد میں عملی کردار ادا کرنے اورتنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے بھارتی حکومت پر سفارتی دبائو بڑھانے کے مطالبے درج تھے۔ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر مقررین نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والا او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 48واں اجلاس جموں و کشمیر اور فلسطین سمیت مظلوم و محکوم مسلمان ریاستوں اور خطوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button