مقبوضہ جموں و کشمیر

احسن اونتو کی گرفتاری کیخلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

001

مظفرآباد 15 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے معروف کارکن محمد احسن اونتو کی گرفتاری کیخلاف آج مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ احسن انتو کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام مظفرآباد کے برہان وانی چوک میں احتجاجی مظاہرے سے مشتاق الاسلام، عزیر احمد غزالی ،عثمان علی ہاشم، ارشاد احمد خان،مبشر وانی،شمشیر خان ایڈووکیٹ ،مہتاب میر ایڈووکیٹ ، اجمل مغل اور ممتاز مغل نے خطاب کیا ۔مقررین نے کہاکہ محمد احسن انتو گزشتہ کئی سال سے مقبوضہ جموںو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورقابض فورسز کی دہشتگردی کیخلاف اپنی آواز بلندکرتے رہے ہیں جس کی پاداش میں بھارت کی قابض فورسز نے انہیں گرفتار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی گرفتاری پرکنٹرول کے دونوں جانب کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ احسن انتو کی فوری رہائی کیلئے اپناکردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد احسن انتو ہر دور میں بھارت کے ظلم و جبر کا شکار لوگوں کی آواز بنے اورگاﺅکدل، ہندوارہ کپواڑہ ، سوپور ، بیچ بیہاڑہ اور کنن پوش پورہ جیسے المناک سانحات پر اپنی آواز بلند کرتے رہے جس کی وجہ سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس سے قبل بھی محمد احسن انتو کو بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند رکھاگیا اور کوئی جرم ثابت نہ ہونے پر رہا کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز، محمد احسن اونتو اور صحافی سجاد گل کی گرفتاری سے بھارت اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ مقررین نے کہاکہ بھارتی حکومت آزادی، حق خودارادیت، انصاف اور انسانی حقوق کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کو دبا رہی ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا ئے مرکزی شاہراہ سے ایوان عدل تک ریلی نکالی اور شہدائے کشمیر کے ایصال ثواب کیلئے دعائے کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button