پاک بھارت جنگ

بزدلانہ بھارتی حملوں میں 26پاکستانی شہری شہید،46زخمی ، ترجما ن پاک فوج

پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے سے متعلق سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد: رات کی تاریکی میںکیے گئے بزدلانہ بھارتی حملوں میں کم از کم 26پاکستانی شہری شہید جبکہ 46زخمی ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پاک فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران 26شہریوں کے شہید جبکہ46کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے پانچ بھارتی طیارے مار گرانے کی بھی تصدیق کی۔
بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔
دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، پاکستان مناسب وقت اور مقام پربھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے بزدلانہ بھارتی حملوں کے جواب میں بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا، بھارت نے کنٹرول لائن پر ایک پوسٹ پر سفید جھنڈالہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button