قابض انتظامیہ نے پونچھ میں بیرونی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر دی
جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے اسلام آباد اور بارہمولہ اضلاع کے بعض علاقوں میں ٹریکنگ اور کیمپنگ سرگرمیاں معطل کرنے کے بعدضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے ساتھ بالائی علاقوں میں بیرونی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رواں ہفتے پیر پنجال کے علاقے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بھارتی فوج کے متعدد ڈرونزکو بھی دیکھاگیاتھا۔ پونچھ کے ڈپٹی کمشنر اشوک کمار شرما نے12 جنوری کوجاری کئے گئے ایک حکمنامے میں "سکیورٹی مسائل”کا حوالہ دیتے ہوئے، سرحدی ضلع کے بالائی اور جنگل کے علاقوںمیں عام افراد کی غیر محدود نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی تھی ۔ حکمنامے میں مزیدکہا گیا ہے بالائی علاقوں میں ٹریکنگ، کیمپنگ، ہائیکنگ اور اسی طرح کے دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد ہیں کیونکہ یہ سرگرمیاں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے میں پیچیدگیوں کا باعث بھی بن سکتی ہیں ۔






